ہندوستان میں 107 سے زیادہ یونیکارن: پیوش گوئل

   

نئی دہلی : مرکزی کامرس و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ اب ملک میں 107 سے زیادہ یونیکارن ہیں۔چہارشنبہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران اسٹارٹ اپ انڈیا کی پہل کے بارے میں پوچھے گئے ایک ضمنی سوال پر گوئل نے کہا کہ اب ہندوستان میں 107 سے زیادہ یونیکارن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کے لیے انکم ٹیکس اور دیگر سہولیات کا گہرائی سے جائزہ لینا ہوگا تاکہ کوئی اس کا غلط استعمال نہ کرے ۔ گوئل نے کہا کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کی کامیابی دوسرے ممالک سے زیادہ ہے ۔ اگر کوئی ناکام ہو جائے تو اسے دوبارہ کھڑے ہونے کا موقع دیا جائے ، اسٹارٹ اپ انڈیا انہیں سپورٹ کرتا ہے ۔