٭ ہندوستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران کم از کم 15 نئے کھرب پتی شہریوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کھرب پتی افراد کی تعداد 117 ہوگئی ہے جن کی مجموعی دولت 300 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ’’فوربس ‘‘ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین مکیش امبانی متمول ترین ہندوستانی تاجر ہیں جن کی دولت 88.9 بلین ڈالرس ہے۔ ان کے بعد HCL ٹیکنالوجی کے بانی شیوناڈر (19.9 بلین ڈالر ) ، اڈانی گروپ کے چیرمین گوتم اڈانی (18.7 بلین ڈالر) کی دولت رکھتے ہیں۔