نئی دہلی: نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 2019ء میں ہر دن اوسطاً 87 عصمت ریزی کے واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ 2019ء میں خواتین کے خلاف 4 لاکھ سے زیادہ کیسیس رپورٹ کئے گئے۔ اترپردیش 59,853 کیسیس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ 2018ء کے مقابل 2019ء میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں 7.3% اضافہ ہوا ہے۔