نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے آج کہا کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 37 کروڑ سے زائد کوویڈ۔19 ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ جمعہ کو زائد از 27.86 کورونا ٹیکے دیئے گئے۔ وزارت نے کہا کہ 13,28,636 ویکسین خوراک پہلے ڈوز کے طور پر دیئے گئے اور 1,24,570 سیکنڈ ڈوز کے طور پر لگائے گئے۔ یہ ٹیکے 18 تا 44 سال عمر والے گروپ کو دیئے گئے۔ اس گروپ میں 10,98,62,585 افراد اپنا پہلا ڈوز لے چکے ہیں اور 35,08,932 کو ٹیکہ اندازی مہم کے تیسرے مرحلہ کی شروعات کے بعد سے دوسرا ڈوز دیا جاچکا ہے۔