ممبئی 28،مئی (یواین آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی مسجد جامع ممبئی نے آج ذی الحجہ 1446 کا چاند ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عروس البلاد میں مطلع ابر آلود رہا ،لیکن پڑوسی ریاستوں اور ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے کے بعد چاند کا اعلان کیا گیا۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجدممبئی نے اعلان کیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 29 مئی 2025 بروز جمعرات ہے ۔ اور 10 ذی الحجہ ( عید قرباں ) 7 جون 2025 ہفتہ کے روز ہوگی۔دہلی میں بھی سید شعبان بخاری نائب شاہی امام و نائب صدر مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے بھی چاند کا اعلان کیا ہے ۔