ہندوستان میں120 سال بعد اگست کے دوران سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

   

٭ ہندوستان میں 120 سال کے دوران اگست 2020ء میں معمول سے 27% زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 120 سال میں چوتھی مرتبہ اس طرح کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگست 2020ء میں جو بارش ہوئی، اس سے گزشتہ 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے سائنس داں آر کے جنامنی نے کہا کہ 1926ء میں ماہ اگست کے دوران 33% ریکارڈ کی گئی تھی جو اگست میں ہونے والی اب تک کی بارشوں میں سب سے زیادہ تھی۔