اندور: ہندوستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔اتوار کو اندور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں انڈین بیٹرس نے 400 رنز کا پہاڑ جیسا نشانہ دیا۔آسٹریلیا کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے پر میزبان ٹیم کو 33 اوورز میں جیت کیلئے317 رنز کا نظرثانی شدہ نشانہ ملا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسطرح ہندوستان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 99 رنز سے میچ جیت لیا۔قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ شبمن گل اور شری یاس ائیر نے سنچریاں جبکہ سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ہندوستان نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔