ہندوستان نے افریقہ کو شکست دی

   

برمنگھم۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے نیشنل ایگزیبیشن سینٹر کے ہال 3 میں گروپ 2 کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں جنوبی افریقہ کو 3-0 سے شکست دے کر گولڈ کوسٹ میں چار سال قبل جیتے ہوئے خطاب کے دفاع کا آغاز کیا ۔ ریتھ اور سریجا نے ہندوستان کے لیے اسکورکو آگے بڑھایا کیونکہ انہوں نے جنوبی افریقہ کی لیتا ایڈورڈز اور دانیشا جیونت پٹیل کی جوڑی کو 11-7، 11-7، 11-5 سے شکست دی اس شاندارکامیابی نے خطاب کے دفاع کی امیدوں کو بہتر شروعات فراہم کی ۔