ہندوستان نے امریکہ کو ہرایا، سوریہ کو میچ ایوارڈ

,

   

آئی سی سی T20 ورلڈکپ کے افتتاحی روز ویسٹ انڈیز بھی کامیاب، اسکاٹ لینڈ کو شکست
ممبئی ، 7 فبروری (ایجنسیز) کپتان سوریہ کمار یادو کی ذمہ دارانہ اننگز نے آج آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے افتتاحی روز ہندوستان کو امریکہ کے مقابل ہزیمت سے بچالیا۔ گروپ اے میں ہندوستان اپنے پہلے میچ میں 29 رنز سے کامیاب ہوا۔ سوریہ نے 161/9 میں 84 رنز (49 گیندیں) کی غیرمختتم اننگز کے ذریعے ٹیم انڈیا کو 77/6 کی نازک صورتحال سے نکالا۔ امریکی بولرز شاندار بولنگ کی جبکہ شاڈلی وان شاکویک نے 4/25 کے ساتھ تباہی مچائی۔ تاہم، اسٹرائیک بولر سوربھ نیتراولکر کے 0/65 نے ہندوستان کو سنبھلنے کا موقع فراہم کردیا۔ وہ ورلڈ کپ کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ جوابی اننگز میں امریکی بیاٹرز کو ہندوستان نے باندھے رکھا اور وہ 132/8 اسکور کرپائے۔ محمد سراج 3/29، ارشدیپ سنگھ 2/18، اکشر پٹیل 2/24 اور ورون چکرورتی 1/24 نے امریکہ کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ سوریہ کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ دن کے دیگر میچ میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرایا۔ کولکاتا میں ویسٹ انڈیز کے 182/5 کے جواب میں اسکاٹ لینڈ 147 پر آل آؤٹ ہوگیا۔ شمرون ہٹمائر کو 64 رنز (34 گیندیں) کے ٹاپ اسکور پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔ قبل ازیں سری لنکا کے کولمبو میں ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلہ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹ سے شکست دی۔ (تفصیل اسپورٹس کے صفحہ پر)