ہندوستان نے انگلینڈ میں 23سال بعد سیریز جیت لی

   

کینٹربری۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے انگلینڈ میں تاریخ رقم کی ہے جیسا کہ اس نے 23 برس بعد میزبان ٹیم کے خلاف ونڈے سیریز میں جیت حاصل کی ہے۔کپتان ہرمن پریت کور نے 111 گیندوں میں ناقابل تسخیر 143 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم نے 333/5 رنز بناکر حریف ٹیم 245 تک محدود رکھا۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا یہاں انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے دوسرے ونڈے کے دوران 3000 ونڈے رنز مکمل کرنے والی ہندوستانی خواتین کی تیز ترین اور شکھر دھون اور ویراٹ کوہلی کے بعد تیسری تیز ترین ہندوستانی بیٹر بن گئیں۔اس فہرست میں جہاں دھون نے 72 اننگز میں 3000 ونڈے رنز مکمل کیے وہیں کوہلی نے 75 اننگز میں ایسا کیا۔ مندھانا نے کوہلی کے مقابلے میں ایک اننگز زیادہ لی اوراپنی 76ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبورکیا۔بائیں ہاتھ کی اوپنر جس نے 2013 میں اپنا ونڈے ڈیبیو کیا تھا، اس فارمیٹ میں پانچ سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں بنائی ہیں، اور وہ متھالی راج اور ہرمن پریت کور کے بعد اس فارمیٹ میں 3000 رنز کا ہندسہ تک پہنچنے والی تیسری ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ تیز ترین ہندوستانی خواتین کرکٹر کے معاملے میں مندھانا نے سابق کپتان متھالی کو پیچھے چھوڑدیا جنہوں نے 88 اننگز میں 3000 رنز کا کارنامہ انجام دیا تھا۔مجموعی طور پر 22 خواتین کھلاڑیوں نے 3000 سے زیادہ ونڈے رنز بنائے ہیں لیکن صرف دو نے مندھانا سے زیادہ تیزی سے تاریخی مقام حاصل کیا ہے۔بیلنڈا کلارک (62 اننگز) اور میگ لیننگ (64 اننگز) نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ونڈے میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے صرف سات خواتین بیٹرس نے فارمیٹ میں ان سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ تاہم صرف تین نے اس ٹائم فریم میں خواتین کے ونڈے میں پچاس یا اس سے زیادہ اسکور بنائے ہیں۔ندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز ہندوستان کے لئے آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ سائیکل کی دوسری سیریز ہے۔ یہ ٹورنمنٹ 2025 میں خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔مندھانا نے ہوو میں 99 گیندوں پر زبردست 91 رنز کے ساتھ سیریز کا آغازکیا، جس نے اتوار کو ہندوستان کو سات وکٹوں سے جیتنے میں مدددی۔ اس نے دوسرے ونڈے میں بھی اچھی شروعات کی، 51 گیندوں پر 40 رنز بنائے لیکن وہ سوفی ایکلسٹون کا شکار بنی۔تاہم ہندوستان نے اس مقابلے میں شاندار کامیابی کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف 23 بعد ونڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔