ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف T20سریز4-1سے جیت لی

   

ممبئی: ہندوستان نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری T20میاچ میں 150رنوں سے شکست دیکر سیریز 4-1سے جیت لی ہے۔ آج ابھیشیک شرما نے متعدد ریکارڈز توڑ دیے۔ انہوں نے صرف 54 گیندوں پر 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ابھیشیک شرما نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ محمد شامی نے تین وکٹیں لیں۔ ورون چکرورتی نے پانچ میچوں میں 14 وکٹیں لیں انہیں پلیئر آف دی سیریز جبکہ ابھیشیک شرما کو شاندار سنچری کیلئے مین آف دی میاچ سے نوازا گیا۔