ہندوستان نے ایشیا کپ میں برونز میڈل جیتا

   

جکارتہ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے چہارشبنہکو ہیرو ایشیا کپ کے برونز میڈلکے میچ میں جاپان کو 1-0 سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے جی بی کے ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے راج کمار پال کے گول کی بدولت جاپان کو شکست دی۔راجکمار نے پہلے کوارٹر میں ہی میچ کا واحد گول کرکے ہندوستان کو برتری دلائی تھی۔اس ٹورنمنٹ میں ایک وقت میں ہندوستان کی ناک آوٹ مرحلے میں بھی رسائی مشکل تھی لیکن نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے ایونٹ میں میڈل حاصل کیا ۔