ہندوستان نے ایک اور پاکستانی اہلکار کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی

   

نئی دہلی، 21مئی (یو این آئی) ہندوستان نے یہاں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اس کی قابل اعتراض سرگرمیوں کے لئے چہارشنبہ کو ناپسندیدہ قرار دیا اور اسے 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی۔ وزارت خارجہ نے یہاں کہا کہ حکومت ہند نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دینے والے ایک پاکستانی اہلکار کو ہندوستان میں اس کے سرکاری عہدے کیلئے نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ قرار دیا ہے ۔ مذکورہ افسر کو 24 گھنٹے کے اندر ہندوستان چھوڑنے کو کہا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں آج پاکستان ہائی کمیشن کے چارج ڈی افیئرز کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا۔