سلالہ (عمان)۔ منیندر سنگھ اور محمد راحیل نے بالترتیب چاراور تین گول اسکورکیے جن کی بدولت ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے یہاں ایشین ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائر مہمکے آغاز میں بنگلہ دیش کو 15-1 سے شکست دی۔ منیندر نے10ویں، 18ویں، 28ویں اور30ویں منٹ میں گول کیا جبکہ راحیل نے 2 دوسرے، 15ویں اور24ویں منٹ میں گولس بنائے۔ سکھویندر (13ویں، 22ویں)، گرجوت سنگھ (13ویں، 23ویں)، پون راج بھر(19ویں، 26ویں) نے فی کس دوگول کیے جبکہ مندیپ مور (8ویں) اور دیپسن ٹرکی (9ویں) نے فی کس ایک گول کیا ۔ ہندوستانی ٹیم نے اس مقابلے میں تقریباً اپنی مرضی سے گول اسکور کیے۔