میرپور۔ جمائمہ روڈریگس نے اپنے پارٹ ٹائم آف اسپن کے ساتھ چار وکٹیں لینے سے قبل کیریئر کی اعلیٰ ترین 86 رنز بنا کر یہاں بنگلہ دیش کے خلاف خواتین کے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو108 رنز سے کامیاب بناکر سیریز برابرکرنے میں مدد دی۔کپتان ہرمن پریت کور (52) اور جمائمہ (78 گیندوں پر86 رنز) نے چوتھی وکٹ کے لیے 91 گیندوں پر 73 رنزکی شراکت قائم کرکے ہندوستان کو آٹھ وکٹوں پر 228 رنز تک پہنچایا۔ بنگلہ دیش نے رنز کے تعاقب میں خراب شروعات کی اس سے پہلے کہ ریتو مونی (46 گیندوں پر27 رنز) اور فرغانہ حق (81 گیندوں پر47 رنز) کے درمیان 68 رنزکی رفاقت نے شکست کے فرق کو کم کیا۔