ہندوستان نے سیمی فائنل کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں

   

برمنگھم۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے خلاف زبردست جیت سے کھلاڑی بہت خوش ہیں اور اب وہ یہاں آخری پول مقابلے میں بارباڈوس کو ہرانے کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ آف اسپنر اسنیہ رانا (2/15) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر رادھا یادیو (2/18) کی قیادت میں ہندوستانی بولروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریفوں کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے لیے بنیاد فراہم کی اور اتوار کو ایجبسٹن میں گروپ اے کا اپنا دوسرا میچ ہندوستان نے آسانی سے جیت لیا تھا ۔بارش کی وجہ سے پاکستان کو 18 اوورز میں صرف 99 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد، اوپنر اسمرتی مندھانا نے ناقابل شکست 63 رنز بنائے اور شاندار شاٹس کھیلے جس نے 38 گیندیں باقی رہ کر مجموعی اسکور کا تعاقب کرنے کیلئے بہترین بنیاد فراہم کی ۔ افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں تین وکٹوں کی شکست کے بعد پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کا مطلب ہے کہ ہندوستان نے سیمی فائنل کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ جیت میں بہت ساری مثبت چیزیں تھیں اور (ہم) امید کرتے ہیں کہ آئندہ گیمز (برمنگھم میں) اس کو جاری رکھیں گے۔ آخری میچ میں بھی (آسٹریلیا کے خلاف) ہم نے بہت اچھا کھیلا لیکن ہار گئے۔ ہم جیت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ہرمن پریت نے کہا۔کپتان نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف انہیں (پاکستان) کو 100 سے کم تک محدود کرنا تھا اور ہم نے پہلے چھ اوورز (پاور پلے) میں اچھی شروعات کی۔ ہرمن پریت نے امید ظاہر کی کہ ٹیم بارباڈوس کے خلاف آخری گروپ گیم میں مزید بہتری دکھائے گی، اس لیے کہ اس کے پاس اہم مقابلے کی تیاری کے لیے پورے دو دن باقی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بارباڈوس کے خلاف ہمارا اگلا میچ واقعی اہم ہے۔ ہمارے پاس تیاری کے لیے دو دن کا وقت ہے اور ہم ایک ٹیم کے طور پر ان چیزوں کو آزمائیں گے جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نیٹ میں اس پلان کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔نوجوان ہندوستانی اوپنر شفالی ورما نے کہا کہ ہندوستان کے لئے ہجوم کے ساتھ، یہ ٹیم کے لئے ایک بہترین موقع تھا۔ پاکستان کے خلاف جیت پر مہر لگانا واقعی اچھا تھا۔ یقیناً ہجوم نے جیت میں بہت بڑا کردار اداکیا۔ شائقین نے ہماری حمایت کی، ہم نے واقعی کھیل سے لطف اٹھایا اور اسے اپنا بہترین شاٹ دیا۔ بارباڈوس کے خلاف ہمارا آخری گروپ میچ ہے۔ بہت اہم مقابلہ ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی کھیل میں اپنا 100 فیصد حصہ دے۔