ہندوستان نے عام آدمی کو نقصان پہنچائے بغیرجیش محمد کےٹھکانوں کوتباہ کیا ہے: وزارت خارجہ

,

   

جیش محمد کے دہشت گردانہ کیمپس پرہندوستانی فضائیہ کے حملے کولےکرخارجہ سکریٹری وجے گوکھلےنے کہا ‘پاکستان میں دہشت گردانہ ٹھکانوں کوپناہ ملی ہوئی ہے۔ 20 سال سے جیش محمد پاکستان میں سرگرم ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے بالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کردیا ہے۔

خارجہ سکریٹری نےکہا کہ ہم نے عام آدمی کو نقصان پہنچائے بغیر جیش محمد کے بالکوٹ کیمپ کوتباہ کردیا ہے۔ ہم نے بہت احتیاط کے ساتھ کارروائی کی ہے، کیونکہ ہمارے نشانے پرصرف دہشت گردتھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پاکستان فدائین حملے کی سازش کررہا تھا۔ ہندوستان کے حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وجے گوکھلے نےکہا کہ ہندوستان نے جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کیمپ دہشت گرد مسعود اظہرکا قریبی رشتہ داریوسف اظہرچلا رہا تھا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد کے پارچھپے بیٹھے جیش محمد کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی کی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق فضائیہ نےگزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے پاردہشت گرد کیمپوں پر تقریباً 1000  کلوگرام کے بم برسائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس فضائی حملہ میں 200 سے 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کی رات تقریبا 3:30 بجے میراج 2000 لڑاکو طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔ اس درمیان گجرات کے کچھ میں پاکستان کا ایک ڈرون اڑتا ہوا نظر آیا ، جس کو بی ایس ایف نے مارگرایا ۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ذریعہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ انجام دینے کے بعد سے ہی پورا ہندوستان جوابی کارروائی کا مطالبہ کررہا تھا۔ تمام سیاسی جماعتیں اور عام لوگ فوج اورحکومت کے ساتھ کھڑے تھےاورمسلسل یہ بات کہی جارہی تھی کہ پاکستان کوجواب دینے کا یہ مناسب وقت ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی واضح طورپرکہا تھا کہ جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اوراس کا حساب برابرکیا جائے گا۔