ہندوستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شہریوں کوآئین کی طرف سے محفوظ حقوق پر تبصرہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کو اپنے سیکولرازم پر اعتماد ، سب سے بڑی جمہوریت اور طویل عرصے سے چلے آ رہے روادار اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرے پر فخر ہے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ہندوستان کا آئین اقلیتوں سمیت اپنے تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔ اس بات کو ہر کہیں تسلیم کیا گیا ہے کہ ہندوستان ایک متحرک جمہوریت ہے جہاں آئین مذہبی آزادی کے حقوق اور جمہوری حکومت اور ملک کا قانون بنیادی حقوق کاتحفظ فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک غیر ملکی ادارے کی طرف سے ہمارے شہریوں کے آئین میں محفوظ حقوق کی صورت حال پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔