بنگلورو: ورلڈ کے آخری گروپ میاچ میں ہندوستان نے نیدر لینڈ کو 160رنوں سے ہرادیا۔بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور نیدرلینڈ کو جیت کیلئے 411 رنز کا بڑا نشانہ دیا ۔ جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 250 رنز بنا کر أؤٹ ہوگئی۔ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے، شریاس آئیر128 رنزبناکر نااوٹ رہے۔اس کے علاوہ کے ایل راہول نے 102 رنزکی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما نے 61 رنز اسکور کئے جبکہ ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے 51 ،51 رنز بنائے۔