ٹیم انڈیا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست‘ محمد شامی کو میان آف دی میاچ کا اعزاز
دھرم شالہ : ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو جیت کیلئے 274 رنز کا نشانہ دیا گیا تھا، جو میزبان ٹیم نے 48 اوورز میں پورا کرلیا۔ ویراٹ کوہلی نے پھر شاندار بیاٹنگ کی اور 95 رنز بنائے، روہیت شرما 46 اور شریاس ائیر نے 33 رنز بنائے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز ہی بنا سکی۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹیبل پر ٹیم انڈیا پہلے نمبر پر ہے۔ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے پر مین آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔