کل ٹیم انڈیا کا آسٹریلیا کیساتھ چمپینز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل
دبئی: ہندوستان نے دبئی میں کھیلے گئے چمپینزٹرافی کے میاچ میں نیوزی لینڈ کو 44رنوںسے ہرادیا۔ شریاس آئر (79)، ہاردک پانڈیا (45) اور اکشر پٹیل (42) کی شاندار اننگز کے بعد ورون چکرورتی (پانچ وکٹ) اور شاندار اسپن بولنگ کی بدولت ہندوستان نے اتوارکو چیمپیئنز ٹرافی کے 12ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ ٹیم انڈیانے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوںپر 249رنز اسکو رکئے ۔250 رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہندوستانی اسپن گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹھہر سکا۔ساری ٹیم 46ویں اوور میں 205رن بناکر آوٹ ہوگئی۔اس سے قبل آج نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے شاندار بولنگ اٹیک کے سامنے ہندوستان مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں پر 249 رنز ہی بنا سکا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کائل جیمیسن، ولیم اورورک، مچل سینٹنر اور راچن رویندر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ہندوستان کے ورون چکرورتی کومیان آف دی میاچ قرار دیا گیا جنہوں نے 5وکٹ لیکر انڈیا کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے بھی 5وکٹس حاصل کئے۔منگل چار مارچ کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل مقابلہ ہوگا جبکہ چہارشنبہ5مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا ۔