ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 148 رنز سے شکست دی

   

نارتھ ساؤنڈ (اینٹیگا)۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کپتان منیش پانڈے نے متاثرکن سنچری بنائی جبکہ کنال پانڈیا نے پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز اے کے خلاف غیرسرکاری تیسرے ونڈے میں 148 رنز کی کامیابی حاصل کرلی اور پانچ مقابلہ کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی ہندوستانی اے ٹیم نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز اسکور کئے اور میزبان ٹیم کو 34.2 اوورس میں 147 رنز پر ڈھیر کردیا۔ انڈیا اے کو اپنے اوپنرس کا جلد نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم دوسرے اوپنر گل نے 81 گیندوں میں 77 رنز اسکور کئے جبکہ نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے سریاش ایّر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ پانڈے نے 87 گیندوں میں 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ نشانہ کے تعاقب میں میزبان ٹیم کو کرنال پانڈیا کی بولنگ کا سامنا رہا جنہوں نے 25 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔