ہندوستان نے پھر رقم کی تاریخ،کورونا ویکسین کی 200 کروڑ سے زیادہ ویکسین حاصل کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کیا

   

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن پروگرام کے تحت ‘کوویڈ ویکسین ڈوز’ کا اعداد و شمار 200 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کامیابی پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی ایم نے لکھا کہ ہندوستان نے پھر تاریخ رقم کی! ویکسین کی 200 کروڑ خوراکوں کے خصوصی نشان کو عبور کرنے پر تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد۔ ان لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے ہندوستان کی ویکسینیشن مہم کی رفتار میں بے مثال تعاون کیا۔ اس مقصد نے کوویڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کیا ہے۔