ہندوستان نے چین کے فوجی کو واپس لوٹایا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو بدھ کو اس کے افسروں کو سونپ دیا۔مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناؤ اور تعطل کے درمیان چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے ) ک فوجیوں کو چشل مولدو پوائنٹ پر پڑوسی ملک کے حوالے کردیا گیا۔ چینی فوجی کی شناخت کارپورل وانگ یا لانگ کے طورپر ہوئی ہے ۔ وہ بھٹک کر ہندوستانی سرحد پر آگیا تھا اور ہندوستانی فوج نے پیر کو اسے حراست میں لے لیا تھا۔