ہندوستان نے ڈومینیکن ریپبلک میں سفارت خانے کا آغاز کیا

   

نئی دہلی: ہندوستان نے کیریبین ملک ڈومینیکن ریپبلک میں نئے سال میں اپنا سفارتخانہ کھولا ہے اور سیکنڈ سکریٹری اروپ ساہا کی یکم ؍ جنوری کودارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں آمد کے ساتھ ہی سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔نئے ہندوستانی سفارتخانے نے ٹوئٹ کرکے سینٹو ڈومنگو میں سفارتخانے کے آغاز کے بارے میں معلومات دی ہیں اور یہ بھی بتایا ہے کہ ہندوستانی سفارتکار نے جمہوریہ کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی ہے ۔ٹویٹ میں کہا گیاہے ، سیکنڈ سکریٹری اروپ ساہا کی یکم ؍جنوری کو سینٹو ڈومنگو میں آمد کے ساتھ ہی ہندوستان کا سفارتخانہ یہاں کھل گیا ہے ۔ ساہا نے ملک کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے ۔وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری رامو اباگنی اس سال ڈومینیکن ریپبلک میں ہندوستان کے نئے سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔