* کوالالمپور: وزیراعظم ملایشیا مہاتر محمد نے کہا کہ وہ ہندوستان کے کشمیر میں کارروائی پر تنقید سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کی ہے جبکہ ہندوستان کے اعلیٰ سطحی سبزی کا تیل فروخت کنندہ تنظیم نے ملیشیا کے پام آئیل کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک برا اقدام ہے اور جنگ تجارتی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔