ہندوستان نے کشمیر پر مشاورت نہیں کی جنوبی ایشیاء میں ملٹری کشیدگی گھٹانے بات چیت ضروری:امریکہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چہارشنبہ کو پرزور انداز میں ایسی نیوز رپورٹ کی تردید کردی جس میں کہا گیا کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو منسوخ کرنے سے قبل اسے مطلع کیا تھا ۔ امریکہ اور ہندوستان سے کئی میڈیا رپورٹس نے کہا ہے کہ وزیرامور خارجہ ایس جئے شنکر نے سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پامپیو کو گزشتہ ہفتہ بنکاک میں باہمی ملاقات کے وقت جموں و کشمیر کے بارے میں ہندوستانی فیصلہ سے واقف کروایا تھا ۔ اس دوران امریکہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوپاک کے درمیان کشیدگی بڑھتے ہوئے ملٹری نوعیت کی ہورہی ہے جسے روکنے کیلئے ہنگامی طور پر بات چیت کی ضرورت ہے ۔