ہندوستان نے کیپ ٹاؤن ٹسٹ 7 وکٹوں سے جیت لیا

   

کیپ ٹاؤن۔ہندوستانی ٹیم نے یہاں بولروں کے شدید غلبہ کے ٹسٹ میں 7 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوٹسٹ مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ۔ہندوستان نے کامیابی کیلئے 79 رنز کے تعاقب میں بہتر شروعات کی اور پہلی وکٹ کیلئے روہت شرما اور جیسوال (28 )نے پہلی وکٹ کے لئے 44 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی ۔اس کے بعد گل 10 رنز اور ویراٹ کوہلی 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ روہت شرمانے 16 رنز اسکور کئے۔ قبل ازیں ہندوستانی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ پہلی اننگز میں محمد سراج کے 6 وکٹوں کے سلسلہ جاری رکھا اور انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعرات کو نیو لینڈزکرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنی دوسری اننگز میں176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کا آغازکیا تو وہ تب بھی ہندوستان سے 36 رنز سے پیچھے تھی لیکن انتہائی شدید دباؤ اور اور مشکل ترین فکٹ پر ایڈن مارکرم نے 103گیندوں پر شاندار 106 رنزاسکور کئے جسکی بدولت میزبانی ٹیم برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئی تاہم یہ برتری اسے شکست سے محفوظ نہیں رکھ سکی ۔مارکرم کی سنچری کی دوسری جانب بمراہ نے اپنی تباہی جاری رکھی اور 6-61 کے اعدادوشمار درج کئے جس کی وجہ سیہندوستان کو کھانے کے وقفے کے بعد سیریز میں برابری اور دوسرے ٹسٹ میںکامیابی کے لیے 79 رنز درکار تھے۔