ایڈیلیڈ ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم انتہائی شرمناک بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کے روز پہلے سیشن میں اپنی تاریخ کے ریکارڈ کم ترین اسکور36 رنز بناکر ڈھیر گئی۔20 جون 1974 کو لارڈز کے میدان پر ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف42 رنز بنائے تھے ۔46 سال بعد ہندوستان نے اب اپنے سب سے کم ترین اسکورکا منفی نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے ۔ ہندوستان کی دوسری اننگز نو وکٹوں پر36 رنزپر ہی سمٹگئی جبکہ محمد سمیع زخمی ہونے کے باعث ریٹائر ہوئے اور اسی کے ساتھ ہی ہندوستان کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔