فائنل میچ میں نیپال کو 3-0 سے شکست
مالے : ہندوستانی فٹبال ٹیم نے ’’سیف کپ‘‘ کے فائنل میچ میں نیپال کو 3-0 سے شکست دے کر ریکارڈ 8 ویں مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اکیلے ہندوستانی فٹبال ٹیم نے سیف کپ کے 13 میں سے 8ویںٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ نیپال کو 3-0 سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں بار سیف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ کوئی بھی جنوبی ایشیائی ٹیم اتنی بار یہ ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی۔پہلا ہاف بغیر گول کے رہنے کے بعد ہندوستان نے اپنے تینوں گول دوسرے ہاف میں داغے ۔ کپتان سنیل چھیتری نے پہلا 48 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ سریش سنگھ نے دو منٹ بعد 50 ویں منٹ میں ہندوستان کی برتری دو۔صفر کی۔ عبدل نے میچ کے آخری منٹ یعنی 90 ویں منٹ میں ہندوستان کا تیسرا گول کیا۔یہ چھیتری کا ٹورنامنٹ کا پانچواں گول تھا اور وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر تھے۔ دوسری جانب کپتان سنیل چھتری نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے 80 بین الاقوامی گول برابر کر دیے۔چھتری، سریش سنگھ اور سہل عبدالصمد نے دوسرے ہاف میں بھارت کے لیے گول کیے اور ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ سریش نے 50 ویں منٹ میں اور صمد نے 90 ویں منٹ میں گول کیا۔پہلے ہاف میں انڈیا بال کنٹرول کے لحاظ سے جیت گیا لیکن گول نہ ہو سکا۔ چھتری نے دوسرے ہاف کے چند منٹ کے اندر پہلا گول کرکے ہندوستان کو برتری دلائی۔ ایک منٹ بعد سریش نے ہندوستان کی برتری دگنی کر دی۔ہیڈ کوچ ایگور سٹیمک کے ساتھ یہ ہندوستان کا پہلا ٹائٹل ہے۔ وہ جیری پیسیک (1993) اور اسٹیفن کانسٹنٹائن (2015) کے بعد تیسرے غیر ملکی کوچ بنے جن کی رہنمائی میں ہندوستانی ٹیم نے ٹائٹل جیتا۔چھیتری نے پریتم کوتل کو دائیں طرف سے گول سے ہندوستان کو برتری دلائی۔ ایک منٹ بعد ہندوستانیوں نے نیپال کے دفاع پر دوبارہ حملہ کیا اور اسے تباہ کر دیا۔