ہندوستان پربے تحاشہ قرض کے بارے میں سوال کرنے والا غدار کہلائے گا: دگ وجے

   

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج ہندوستان پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مدت کار میں بے تحاشہ قرض بڑھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں اگر کوئی بھی سوال اٹھائے گا تو وہ غدار کہا جائے گا۔مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سری لنکا کی بگڑتی ہوئی معیشت کے پیچھے زیادہ قرض لینا بھی ایک وجہ ہے ۔ وزیر اعظم مسٹر مودی کے دور میں ہندوستان پر قرضوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا، ‘ ہندوستان پر 2014 تک یعنی 1947 سے 2014 تک 54 لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہوا، جو اب بڑھ کر 2021 میں 82 لاکھ کروڑ ہو گیا ہے ۔ یعنی 7 سالوں میں اس میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکس بڑھ رہے ہیں، قرضے بڑھ رہے ہیں، یہ سب کہاں جا رہا ہے ؟ غریب مزدور کسان کی جیب سے نکال کر کارپوریٹ دوستوں کی جیب میں۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا، ‘اگر کوئی سوال کرے گا تو کہا جائے گا۔ ‘‘ہندو مذہب خطرے میں ہے ’’ اور تم مودی جی سے سوال کر رہے ہو۔ ‘‘تم پاکستانی ہو، ملک کے غدار ہو۔ جے شری رام”اپنے ٹویٹ کے ذریعے مسٹر سنگھ نے طنز کرتے ہوئے کہا، ‘نہ جانے کب کتنے دنوں میں ہندوستان کی بھی سری لنکا جیسی صورتحال ہوجائے ۔ ہمیں اس کی فکر نہیں ہے کیونکہ ‘‘ہندو مذہب خطرے میں ہے جئے شری رام۔