ہندوستان پر20 فیصد جرمانہ

   

سڈنی۔ ہندوستان پر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ٹی 20 میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے ۔ یہاں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ہندوستان کا ایک اوورسست رفتارکا رہا ۔ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے میچ ریفری ڈیویڈ بون کے جرمانہ کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے کی سماعت کی ضرورت نہیں ۔ ہندوستان کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے ۔ ہندوستان کا آسٹریلیا دورے میں محدود اوورکے فارمیٹ میں یہ دوسرا جرمانہ ہے ۔ ہندوستان پر پہلے ونڈے میں بھی سست اوور ریٹ کے لئے جرمانہ عائدکیا گیا تھا۔