دبئی ۔یکم مئی(سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی نے ٹی20 ٹیموں کی نئی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو سال تین ماہ تک میں سرفہرست رہنے کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ نئی ٹسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا نے 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہندوستانکی جگہ پہلا مقام حاصلکر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان 114 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔انگلینڈ 105 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ سری لنکا کا 91 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔ پاکستان 86 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ ٹسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلا مقام کھو بیٹھی ہے۔ پاکستان کی جگہ آسٹریلیا نے 278 رینکنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلے مقام پر قبضہ جما لیا ہے۔انگلینڈ 268 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ہندوستان 266 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔