ہندوستان پہلے ہی روسی تیل کی درآمدات میں 50 فیصد کمی کر چکا ہے: امریکی اہلکار

   

نیویارک ۔ 17 اکٹوبر (ایجنسیز) امریکہ اور ہندوستان نے نتیجہ خیز تجارتی مذاکرات کئے ہیں اور ہندوستانی ریفائنرز پہلے ہی روسی تیل کی درآمدات میں 50 فیصد کمی کر رہی ہیں، وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا۔تاہم ہندوستانی ذرائع نے کہا کہ کٹوتی فوراً تو نہیں لیکن دسمبر یا جنوری کے درآمدی اعدادوشمار میں ظاہر ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریفائنرز نے نومبر کی لوڈنگ کیلئے پہلے ہی آرڈر دے دیئے تھے جن میں سے بعض کی ترسیل دسمبر میں بھی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت نے تاحال ریفائنرز کو روسی درآمدات میں کمی کی درخواست سے آگاہ نہیں کیا۔

پنٹگان میں کوئی بڑا میڈیا ادارہ باقی نہیں رہا
واشنگٹن ۔ 17 اکٹوبر (ایجنسیز) درجنوں نامہ نگاروں نے اس ہفتے ایک نئے پالیسی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کرنے کے بعد اپنے بیجز اتھارٹی کے حوالے کر دیئے جو انہیں پنٹگان تک رسائی کی اجازت دیتے تھے۔ اس کے بارے میں وکلاء اور صحافیوں نے کہا ہے کہ یہ پہلی ترمیم میں دی گئی آزادء اظہار کی خلاف ورزی ہے۔پالیسی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے میڈیا اداروں میں فاکس نیوز بھی شامل ہے جہاں پنٹگان کے سربراہ پیٹ ہیگستھ اپنی تقرری سے پہلے کام کیا کرتے تھے۔ دیگر قدامت پسند اداروں بشمول نیوز میکس، واشنگٹن ٹائمز، واشنگٹن ایگزامینر اور ڈیلی کالر نے بھی نئی پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔