ہندوستان چھٹی مرتبہ انڈر19 ورلڈ کرکٹ چمپئن

,

   

فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست۔ سوریہ ونشی کو میچ اور سیریز کا ایوارڈ
ہرارے۔ 6 فبروری (ایجنسیز) ویبھؤ سوریہ ونشی کے ریکارڈ 175 رنز کی مدد سے ہندوستان نے آج انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دیکر مینس انڈر19 ورلڈکپ 2026ء جیت لیا۔ یہ ہندوستان کا چھٹا ٹائٹل ہے۔ زمبابوے کے ہرارے میں منعقدہ فائنل میں آیوش ماترے نے ٹاس جیتا۔ سیمی فائنل کے ہیرو آرن جارج 9 رنز پر آوٹ ہوگئے جس کے بعد سوریہ ونشی اور آیوش نے 142 رنز کی دھواں دھار شراکت داری کی۔ سوریہ ونشی نے 80 گیندوں میں 15 چوکوں اور 15 چھکوں کے ساتھ 175 رنز بنائے۔ انڈیا کے 411/9 کے جواب میں انگلینڈ 311 پر آل آوٹ ہوگیا۔ سوریہ ونشی کو میچ اور سیریز ایوارڈس دیئے گئے۔