بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تناؤ کے تناظر میں ہندوستان ، چینی کمپنیوں کی معاشی سرگرمیوں میں نامناسب طور پر خلل ڈال رہا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق چین نے تاہم اس کے ردعمل میں کوئی قدم نہیں اٹھایا اور معمول کی صورتحال کی طرف واپسی میں ہی دونوں ممالک کا فائدہ ہے۔ ہندوستان نے پیر کے روز چینی کمپنیوں کی ملکیت 59 انٹرنیٹ ایپلیکیشنز پر پابندی لگا دی تھی جبکہ ایسی چینی کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے جو ہندوستان میں بڑے منصوبے تعمیر کر رہی تھیں۔