ہندوستان کا آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض نہ دینے کا مطالبہ

   

اسلام آباد ۔ 17 مئی (ایجنسیز) پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی وزیر دفاع کے آئی ایم ایف سے مطالبے کو ہندوستان کی مایوسی قرار دیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ پاکستانی نیوکلیر ہتھیاروں سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آ بروز جمعہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے جانے والے ایک ارب ڈالر کے قرضہ پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے یہ الزام لگایا کہ پاکستان اس رقم کو ’’دہشت گردوں کی مالی معاونت‘‘ کے لیے استعمال کرے گا۔ اسلام آباد نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے نئی دہلی کی ’’مایوسی‘‘ قرار دیا ہے۔