شیلانگ: واپسی کرنے والے سنیل چھیتری سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جب ہندوستان چہارشنبہ کو یہاں ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ میں مالدیپ کا سامنا کرے گا۔ یہ میچ انتہائی اہم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے ریہرسل کے طور پرکھیلا جا رہا ہے، جہاں ہندوستان کو اسی مقام پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔ 40 سالہ چھیتری نے اس ماہ کے آغاز میں بین الاقوامی سبکدوشی سے واپسی کا اعلان کیا تاکہ ٹیم کو ایشیا کے اعلیٰ ترین فٹبال ٹورنمنٹ کے کوالیفائر میں کامیابی ملے۔