ہندوستان کا آج سہ رخی سیریز میں سری لنکا سے مقابلہ

   

کولمبو: ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بہت پْرجوش ہیں یہ دیکھنے کے لیے کہ نوجوان بائیں ہاتھ کی اسپنر این شری چرنی آئندہ ونڈے سہ رخیسیریز میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہیں، جہاں ہندوستان ٹیم اتوارکو آر پریما داسا اسٹیڈیم میں میزبان سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ آندھرا پردیش کے ضلع وائی ایس آرکڑپا سے تعلق رکھنے والی چرنی نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2025 میں دہلی کیپیٹلزکی نمائندگی کرتے ہوئے دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کر کے سب کی توجہ حاصل کی۔ ان کی خاصیت درمیانی اوورز میں رنزکے بہاؤ پر قابو پانا اور بیٹرسکو چکمہ دینا رہی۔ بعد میں انہوں نے سینئر ویمنز ملٹی ڈے چیلنجر ٹرافی، دہرادون میں تین میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستانی ٹیم میں پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ہرمن پریت نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا چرنی نے ڈبلیو پی ایل میں واقعی بہت متاثرکیا اور ہم ایک ایسی بائیں اسپنر کی تلاش میں تھے جو ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھا سکے۔ میں ذاتی طور پر بہت پْرجوش ہوں کہ وہ اس ٹورنمنٹ میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہیں۔ یہ سہ رخی سیریز، جس میں جنوبی افریقہ تیسری ٹیم کے طور پر شامل ہے، ہندوستان کے لییگھریلو او ونڈے ورلڈ کپ 2025 کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے سفرکا آغاز ہے۔ ہرمن پریت نے مزید کہا یہ سیریز ہمارے لیے ورلڈکپ کی تیاریوں میں بہت اہم ہے۔ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم دنیاکی بہترین ٹیموںکے خلاف کھیل کر تجربہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا یہ ٹورنمنٹ ہمیں اعتماد دیگا اورگھریلو میں کھیلنے کا بہتر تجربہ فراہم کرے گا۔ مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلنا، رن ریٹ اور پوائنٹس ٹیبل کا خیال رکھنا اہمیت کا حامل ہوگا۔