کراچی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار کو ہندوستان کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔یادرہے کہ اتوار کو ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے اور اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو کامیابی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ٹورنمنٹ میں خود کو باقی رکھ سکے ۔شعیب اختر نے آصف علی کی دل بھرکرتعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا اسکور بناکر دکھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھی انہوں نے اپنی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ ٹیم نے تو دل خوش کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے تو ہمیشہ کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔