ہندوستان کا افتتاحی دن منگولیا سے مقابلہ

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم آئندہ انٹرکانٹینینٹل کپ کے افتتاحی دن منگولیا سے مقابلہ کرے گی، جس کا آغاز 9 جون کو بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں شامل دیگر دو ٹیمیں لبنان اور وانواتو ایک ہی دن ٹکرائیں گی جو ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ ہوگا۔ یہ ایونٹ قطر 2023 اے ایف سی ایشیائی کپ کے لیے ہندوستان کی تیاریوں کا حصہ ہے۔