ہندوستان کا اْج پاکستان سے مقابلہ

   

پالی کیلے ۔ ایشیا کپ 50 اوورکے فارمیٹ میں واپس آگیا ہے تاکہ چھ میں سے پانچ ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کی ایک مثالی تیاری کا موقع مل سکے اور اب ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ ایک بار پھر تیار ہے ۔گزشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ میں میلبورن میں حارث رؤف کے خلاف ویراٹ کوہلی کا چھکا ہندوستانی کرکٹ شائقین کی یادداشت کا حصہ بن گیا۔جس ہند ۔پاک مقابلے کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا وہ ہفتہ کو کھیلا جائے گا لیکن ہفتے کے روز پہاڑی علاقے کینڈی میں مسلسل بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کے سرکردہ تین بیٹرس کپتان روہت شرما، کوہلی اور نوجوان بیٹر شبمن گل حریف بولروں شاہین آفریدی ، رؤف اور نسیم شاہ کے خلاف تیار ہے۔ابر آلود حالات اور ہوا میں تھوڑا سا جھونکا وہ سب کچھ ہے جو شاہین اور نسیم کو ابتدائی پاور پلے کے دوران ہندوستانی ٹاپ تھری کو پریشان کرنے کے لیے درکار ہوگا۔ خاص طور پرگِل، جن کے پاس فاسٹ بولروں کے خلاف واضح پیروں کی حرکت نہیں ہوتی ہے اور وہ اپنے ہاتھوں کو ایسی تکنیک کے ساتھ زیادہ استعمال کرتے ہیں جو لائن کے پیچھے کی بجائے گیند کی لکیر کے ساتھ زیادہ ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی اور پاکستانی ٹیم کیلئے مڈل آرڈر اصل مسئلہ ہے۔ ہندوستان کی تشویش بنیادی طور پر کے ایل راہول کی غیر موجودگی سے بڑھی ہے، جو ایشیا کپ کے کم از کم پہلے دومقابلوں سے محروم ہوں گے۔ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہوگا لیکن وہ ابھی تک ان کے نمبر4 یا نمبر 5 کے بارے میں غیر فیصلہ کن ہیں ۔2019 ورلڈکپ کے بعد سے پاکستان نے صرف 29 ونڈے کھیلے ہیں، جب کہ ہندوستان نے اسی عرصے میں57 میچ کھیلے ہیں۔پاکستان کے ٹاپ تھری میں کپتان بابر اعظم (689 رنز)، فخر زمان (593 رنز) اور امام الحق (361 رنز) رنز بنائے ہیں ، نمبر 4 سے نمبر 6 تک ایک مسئلہ ہے۔ اسامہ میر، سعود شکیل اور آغا سلمان آزمایا گیا لیکن وہ ناکام ہیں۔ نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے والے محمد رضوان ناکام ہوئے۔ اکثر پاکستان کو نمبر7 افتخار احمد اور نمبر 8 شاداب خان نے سہارا دیا۔ افتخارکو نیپال کے خلاف ترقی دی گئی اور وہ ونڈے میں پہلی سنچری بنائی ۔ جسپریت بمراہ اور پرسد کرشنا کی واپسی سے ہندوستان کو تقویت ملی ہے، اور فاسٹ بولروں نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی بولنگ کی تھی۔ لیکن ہندوستانی انتظامیہ یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ وہ 50 اوور کی کرکٹ کی سختیوں کا کیا جواب دیتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف انتظامیہ سمیع کے تجربے کو ترجیح دے سکتا ہے۔ لہذا، کل ہندوستان کا تیز رفتار شعبہ بمراہ، محمد سراج اور سمیع ہو سکتا ہے جس کے ساتھ ہاردک پانڈیا انہیں چوتھے بولر ہوں گے۔