ہندوستان کا بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے میوزیم بنانے میں تعاون

   

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے ۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔ وزارت خارجہ نے منگل کی رات دیر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک جو ان کے دادا اور معروف ادیب اپیندر کشور رے چودھری کی تھی کو منہدم کرنا تکلیف دہ ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جائیداد اب بھی بنگلہ دیش حکومت کی ملکیت میں ہے اور یہ خستہ حال حالت میں ہے ۔ عمارت کی تاریخی حیثیت کو دیکھتے ہوئے ، جو بنگلہ ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی علامت ہے ، یہ بہتر ہوگا کہ اس کے انہدام پر نظر ثانی کی جائے اور ساہتیہ میوزیم کی علامت اور ہندوستان اور بنگلہ دیش کی مشترکہ ثقافت کی علامت کے طور پر اس کی مرمت اور تعمیر نو کے متبادل پر غور کیا جائے۔