مار گرائے جانے پاکستان کا دعویٰ
اسلام آباد۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے ایک ہندوستانی جاسوسی ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے جو پاکستان کی جانب والے لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر میں پرواز کررہا تھا جبکہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کردیا۔ انٹرسروسیس پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے منگل کے روز ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ایک ڈرون کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے ہندوستانی جاسوسی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بارے میں کہا کہ ایل او سی کے قریب ڈرون بھی اُڑائے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہندوستانی فوج نے ایسے کسی بھی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پاکستانی دفاعی عہدیدار کے مطابق چار ہندوستانی ڈرونس کو پاکستانی فوج نے گزشتہ سال مار گرایا تھا۔