ہندوستان کا خلاء کی دنیا میں نئے دور کا آغاز

   

ملک کے پہلے پرائیوٹ راکٹ وکرم کی 15نومبر کو لانچنگ
نئی دہلی : ملک کا پہلا پرائیوٹ راکٹ لانچنگ کیلئے تیار ہے۔ نجی طور سے تیار راکٹ وکرم ایس کو 15 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں واقع اسپیس اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ ایئرواسپیس نے یہ اعلان کیا ہے۔ ہندوستانی اسپیس پروگرام کے بانی اور مشہور سائنسداں وکرم سارا بھائی کو خراج پیش کرنے کیلئے اسے ’وکرم‘ نام دیا گیا ہے۔ اسکائی روٹ ایئرواسپیس کے اس پہلے مشن کو ’پرارمبھ‘ نام دیا گیا ہے۔ملک کا پہلا نجی راکٹ اپنے ساتھ تین پیلوڈ لے جائے گا۔ ان میں دو ہندوستانی اور ایک غیر ملکی گاہک کا پیلوڈ ہوگا۔ اسے اسرو کے شری ہری کوٹہ میں واقع لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا۔ اسکائی اسپیس ایئرواسپیس نے کہاکہ دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔ سبھی کی نظریں آسمان میں ٹکی ہوئی ہے۔ زمین آواز سن رہی ہے۔ سبھی کچھ 15 نومبر کے لانچنگ کیلئے ہے۔ اسکائی روٹ ایرواسپیس کے سی ای او اور کوفاونڈر پون کمار چندنا نے کہا کہ یہ لانچنگ صبح قریب ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ چینائی میں واقع ایرواسپیس اسٹارٹ اپ اسپیس کڈس ہندوستان، امریکہ، سنگاپور اور انڈونیشیا کے طلبہ کی جانب سے تیار 2.5 کلوگرام کا پیلو ’فن سیٹ‘ کو خلا میں بھیجے گا۔ اس مہم کے ساتھ ہی اسکائی روٹ ہندوستان میں پہلی پرائیوٹ اسپیس کمپنی بن جائے گی۔ یہ خلاء کے شعبہ میں نئے دور کی شروعات ہوگی۔
2020 میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے اسے کھولا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق اس لانچ کے بعد ہندوستان میں راکٹ لانچنگ کچھ حد تک سستی ہوسکتی ہے۔ دراصل،اس پرائیویٹ راکٹ میں کریوجینک انجن استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کرائیوجینک انجن میں خصوصی ایندھن استعمال کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایندھن کفایت شعاری کے ساتھ ساتھ ماحولیات کو بھی کم سے کم نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔