ڈھاکہ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں تین ونڈے اور دو ٹسٹ میچوں کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کہا کہ تینوں ونڈے ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ڈھاکہ ایک ٹسٹ میچ کی میزبانی کرے گا جبکہ ایک ٹسٹ چٹاگانگ میں ہوگا۔ اس دورے کا آغاز ونڈے سیریز سے ہوگا جس میں بالترتیب 4،7 اور10 دسمبر کو تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ اس کے بعد پہلا ٹسٹ14 دسمبر سے چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ ٹیمیں 22 دسمبر سے دوسرے ٹسٹ کے لیے ڈھاکہ واپس لوٹیں گی۔یہ ٹسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا حصہ ہیں۔