رانچی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈین ایلگرنے کہا کہ ہندوستان دورے کے دوران انہیں ایک کرکٹر اور شخص کے طور پر خود کو اچھی طرح سے سمجھنے کا موقع ملا۔جنوبی افریقہ نے ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر کرائی تھی لیکن اس کے بعد ٹسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں اس کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔تیسرا ٹسٹ ہفتہ سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔ایلگرنے کہاکہ یہ مشکل دورہ ہے۔ایک شخص، ایک کرکٹر کے طور پر آپ بہت کچھ سیکھتے ہو۔میرا خیال ہے کہ آپ کو ایک شخص کے طور پر اس وقت خود کے بارے میں کافی جانتے ہیں جب آپ چھوٹی جگہوں پر جاتے ہیں جہاں ہوٹل شاید اچھے نہیں ہوتے اور پھر آپ کو میدانی چیلنج کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ہندوستان آنے پر ہمیشہ آپ کوکافی اچھا سبق ملتا ہے۔ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ شروع ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے لئے تیسرے ٹسٹ میچ میں بھی کافی کچھ داؤ پر لگا ہے گرچہ وہ پہلے ہی سیریز گنوا چکا ہے۔ پہلے یہ ایک رسمی میچ ہوتا لیکن اب عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کی وجہ سے اس سے نشانات حاصل کر سکتے ہیں۔