ہندوستان کا دورہ زمبابوے

   

ہرارے ، یکم اپریل (یو این آئی) زمبابوے کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی میں تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے ہندوستان کی ٹیم زمبابوے کی میزبانی میں کھیلے گی۔ یہ جولائی2024 کے بعد ہندوستان کا پہلا دورہ زمبابوے ہوگا، جب ٹیم نے وہاں پانچ ٹی 20 میچ کھیلے تھے ۔ یہ اعلان زمبابوے کے دورہ ہندوستان کے شیڈول کے بعد سامنے آیا ہے ، جس کے تحت وہ جنوری 2027میں تین ونڈے میچ کھیلنے کے لیے ہندوستان جائیں گے ۔ سال 2002 کے بعد ہندوستان میں یہ ان کی پہلی دو طرفہ سیریز ہوگی۔ زمبابوے کا حالیہ مظاہرے کافی شانداررہے۔