نئی دہلی : پولینڈ میں رواں یوتھ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستانی باکسروں نے متواتر بہترین مظاہرہ کیا ہے جیسا کہ 57 کیلو گرام زمرہ میں پونم اور 60 کیلو گرام زمرہ میں ونکا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مرد زمرہ میں انکت نروال نے سلواکیہ کے میروسلو کو 5-0 سے شکست دی۔ 91 کیلو گرام زمرہ میں وشال گپتا نے بلغاریہ کے جارجی اسٹو کو بہ آسانی شکست دے کر 16 کھلاڑیوںمیں خود کو شامل کرلیا ہے۔