نئی دہلی۔ ہندوستانی مردوںکی فٹ بال ٹیم 25 مئی کو دوحہ میں اعلی درجے کی زمبیا کے خلاف ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔یہ میچ آئندہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے فائنل راؤنڈ کے لیے ہندوستان کی تیاری کا حصہ ہے۔ کوالیفائر کے فائنل راؤنڈ کے میچ 8 جون سے کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔ہندوستانی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں 106 ویں نمبر پر ہے، جب کہ زمبیا اس سے 19 درجے اوپر 87 ویں نمبر پر ہے۔اے آئی ایف ایف نے ایک ریلیز میں کہا آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی ٹیم 25 مئی کو دوحہ میں زمبیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔ہندوستان نے اس سے قبل مارچ میں میزبان بحرین اور بیلاروس کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے تھے۔ ہندوستانی ٹیم 23 اپریل سے پہلے بیلاری اور اب کولکتہ میں پریکٹس کیمپوں میں حصہ لے رہی ہے۔